sui northern 1

قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی ترجیح ہے، صدر مملکت کا عالمی دن پر پیغام

قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی ترجیح ہے، صدر مملکت کا عالمی دن پر پیغام

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے خصوصی افراد کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں اس مقصد کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

sui northern 2

واشنگٹن میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنیوالے افغان شہری کا الزامات سے انکار

صدر زرداری کے مطابق قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو، سرٹیفیکیشن اور سماجی تحفظ سے متعلق سہولیات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، جبکہ خصوصی افراد کے لیے بہتر روزگار اور نقل و حرکت کے مواقع فراہم کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصفانہ معاشرہ وہی ہوتا ہے جہاں ہر فرد کو یکساں سہولتیں میسر ہوں، اور خصوصی افراد کی راہ میں حائل جسمانی، سماجی اور رویوں پر مبنی رکاوٹوں کو دور کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

صدر مملکت نے خصوصی افراد کی شناخت کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم، کاروبار اور ترقی کے شعبوں میں ان کی فعال شرکت قومی مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خصوصی افراد ہماری اجتماعی قوت اور استقامت کا حصہ ہیں اور ہمیں ایسا پاکستان تشکیل دینا ہے جو ہر فرد کے لیے قابلِ رسائی اور شمولیت کا حامل ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.