Gas Leakage Web ad 1

کہاں گئی مقبولیت؟ نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے: مریم نواز

کہاں گئی مقبولیت؟ نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے: مریم نواز

0

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزرا اور سیکریٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے بیانیے پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج نہ فیض حمید ہیں اور نہ وہ ججز جو سابقہ اوقات میں پی ٹی آئی کو جتواتے تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

سلمان علی آغا نے راہول ڈریوڈ کا 26 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

مریم نواز نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن ریفرنڈم نہیں تھا، اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے 2024 کے انتخابات میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے پارٹی کی کارکردگی پر اعتماد کر کے ووٹ دیا، اور بیانیوں سے نہیں بلکہ کام اور کارکردگی سے انتخابات جیتے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک لبیک کو 2017 کے ضمنی انتخابات میں لانچ کیا گیا اور گلگت بلتستان میں کامیاب جلسے کیے گئے، لیکن مسلم لیگ ن سے سیٹیں چھینی گئیں۔ مریم نواز نے واضح کیا کہ بیانیے والوں کو کام کرنا نہیں آتا اور وہ صرف نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن نے اپنے موقف پر قائم رہ کر حقیقی کارکردگی دکھائی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 2018 میں ملک کو ڈی ریل کیا گیا، مگر انہوں نے اور نواز شریف نے جیل کاٹنے کے باوجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے قیدی نمبر 804 کے نام پر لڑنے والے امیدوار کی شکست اور ضمنی انتخابات میں پارٹی کی تاریخی کامیابی پر بھی روشنی ڈالی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.