Gas Leakage Web ad 1

گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی و منظوری کے لیے جدید آئی ٹی بیسڈ سافٹ ویئر متعارف

گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی و منظوری کے لیے جدید آئی ٹی بیسڈ سافٹ ویئر متعارف

0

گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور منظوری کے لیے جدید آئی ٹی بیسڈ سافٹ ویئر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات گلگت بلتستان کے سیکرٹری سبطین احمد کی زیر صدارت اپنی نوعیت کے پہلے "انٹیلیجنٹ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ (IPAD) سافٹ ویئر” کے تحت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ C&W کے تمام ڈویژنل چیف انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم، محکمہ ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

پاسکو کی جگہ وئیٹ اسٹاک کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی منظوری

اجلاس میں گلگت بلتستان کی مجوزہ 42 ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی غور کیا گیا اور ان کی منظوری کا جائزہ لیا گیا۔ آئی پیڈز جدید آئی ٹی بیسڈ سافٹ ویئر ہے جس کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کی مکمل تفصیلات، ورکنگ پیپرز، فنڈز کی ریلیز کی صورت حال، PC-1 کی معلومات اور دیگر ضروری دستاویزات ایک کلک پر دستیاب ہو جاتی ہیں۔ اس سافٹ ویئر کے نفاذ سے منصوبوں کی نگرانی، عمل درآمد اور جانچ پڑتال کے عمل میں بہتری آئے گی اور شفافیت کو مزید یقینی بنایا جا سکے گا۔

سیکرٹری C&W نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران فوری طور پر اس سافٹ ویئر پر مکمل ڈیٹا اپ لوڈ کریں تاکہ منصوبوں کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے اس اقدام کو گلگت بلتستان میں ترقیاتی عمل کو شفاف، تیز اور مؤثر بنانے کی طرف ایک انقلابی قدم قرار دیا۔ صوبائی حکومت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.