ہالی ووڈ کے معروف اداکار کیون اسپیسی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس وقت مستقل رہائش کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں اور کبھی ہوٹلوں، کبھی عارضی ٹھکانوں میں رہنا پڑ رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران جنسی ہراسانی کے الزامات اور طویل قانونی کارروائی نے انہیں شدید مالی مشکلات میں مبتلا کر دیا۔ قانونی فیسوں نے ان کی تقریبا تمام جمع پونجی ختم کر دی جبکہ کام نہ ملنے کے باعث آمدنی کا سلسلہ بھی رک گیا۔
پاسکو کی جگہ وئیٹ اسٹاک کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی منظوری
انہوں نے کہا کہ بالٹی مور میں واقع اپنا گھر بھی نیلامی میں ہاتھ سے نکل گیا، جس کے بعد ان کی زندگی انتہائی غیر مستحکم ہو چکی ہے اور وہ جہاں کام ملے وہیں قیام کر لیتے ہیں۔ کیون اسپیسی نے امید ظاہر کی کہ حالات بہتر ہونے کے بعد وہ دوبارہ معمول کی زندگی اور اپنے کیریئر کی طرف لوٹ سکیں گے۔
یاد رہے کہ ایوارڈ یافتہ اداکار کیون اسپیسی دو آسکر ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں، تاہم 2017 میں لگنے والے الزامات نے ان کی شہرت، آمدنی اور کیریئر کو شدید نقصان پہنچایا۔ اگرچہ وہ کئی مقدمات میں بری ہو چکے ہیں، لیکن ان الزامات کے اثرات ابھی تک ان کی زندگی پر موجود ہیں۔