Gas Leakage Web ad 1

کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں، ان کا نام لو تو بدتمیزی کا خیال آتا ہے: مریم

کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں، ان کا نام لو تو بدتمیزی کا خیال آتا ہے: مریم

0

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کام محنت سے ہوتا ہے، جادو ٹونے سے نہیں۔ کچھ لوگوں نے سیاست میں کئی سال ضائع کیے، کام نہیں کیا، ان کا نام لیا جائے تو بدتمیزی کا خیال آتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ راولپنڈی میں صفائی ستھرائی کا نظام دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا رہی ہے۔ میٹرو ہو یا الیکٹرک بسیں، یہ مسلم لیگ ن کا عوام کے لیے تحفہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیتی ہے۔ ن لیگ نے پورے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے۔ راولپنڈی میں دن رات ترقیاتی کام جاری ہیں۔ الیکٹرک بسوں کو چھوٹے شہروں سے لانچ کیا گیا ہے۔ ان کے ذہن میں کوئی تفریق نہیں، پنجاب میں بسنے والا ہر شہری ان کے لیے برابر ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے ملک ترقی کرتا ہے۔ مسلم لیگ ن نے ملک کو میگا منصوبے دیے ہیں۔ مسلم لیگ ن کا ذکر آتے ہی ذہن میں موٹر ویز اور ترقیاتی منصوبے آتے ہیں۔ مخالفین بھی ن لیگ کے کاموں کا اعتراف کرتے ہیں۔ عوام کے پاس سڑکوں کا جال ہے تو یہ بسیں چل رہی ہیں، اور جہاں جانا ہو وہاں 20 روپے سے زیادہ کرایہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور خواتین کے لیے فری سروس ہے۔ الیکٹرک بسیں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ 1100 الیکٹرک بسیں پنجاب کی سڑکوں پر چلیں گی۔ پنجاب میں ڈیڑھ سال میں جو ترقی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے گھروں کی تعمیر کا ہدف جلد پورا کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب کے ہر شہر میں جدید اسپتال بنائے جائیں گے۔ عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسپتالوں میں مفت دوائیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔ پنجاب حکومت راشن کارڈ کے ذریعے مستحقین کی مدد کر رہی ہے۔

کالعدم ٹی ایل پی کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے 92 بنک اکاؤنٹس منجمد

مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بس میں طلبہ کو مفت سفر کی سہولت دی جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام شروع کیا ہے۔ تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسکولوں میں نئے کمرے بنانے کے ساتھ فرنیچر بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اسموگ کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ حکومتی اقدامات سے اسموگ پر قابو پایا گیا ہے۔ اسموگ کے خاتمے کے لیے جدید طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔ پنجاب میں سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام کو صاف پانی کی فراہمی ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گرین ٹریکٹر کسانوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کی فلاح و بہبود کی جا رہی ہے۔ شہریوں کی زمینوں پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ پنجاب میں نئے کاروبار کے لیے عوام کو آسان قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کو عوام کی خدمت کرنا آتی ہے۔ پاکستان میں پہلا سرکاری کینسر اسپتال تکمیل کے مراحل میں ہے۔ دیہات میں شہر جیسی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ کام محنت سے ہوتا ہے، جادو ٹونے سے نہیں۔ کچھ لوگوں نے سیاست میں کئی سال ضائع کیے، کام نہیں کیا، ان کا نام لیا جائے تو بدتمیزی کا خیال آتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.