راولپنڈی: پاک فوج کی مختلف کورز اور فارمیشنز میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 27 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
ترقی پانے والے افسران میں احمد ندیم باجوہ، حسین محسود، سعد محمود، فواد علی، ساجد محمود، احمد فرحان، شہزاد عظیم، ساجد اکبر، امیر عمرانی، وقاص قریشی، مظہر فرید، لائق رفیق، حسن مہدی، قلب حسنین، ظفر اقبال، عاطف رفیق، عماد، فیصل حسن، انجم، سیف چیمہ، گل حسن، محمد بلال، قاسم شہزاد، ابوبکر، شفقت نواز، عبید عثمان، سجاد سرور، سجاد حیدر، فیصل عمیر، احمد سلمان گھمن اور رانا فیصل شامل ہیں۔
ترقی پانے والے افسران نے پاک فوج کی مختلف کورز، فیلڈ فارمیشنز اور اہم کمانڈ و اسٹاف ذمہ داریوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی ترقی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قائدانہ کردار اور قومی دفاع کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں عمل میں لائی گئی ہے۔