شاہ رخ خان کی 60 ویں سالگرہ، کنگ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

شاہ رخ خان کی 60 ویں سالگرہ، کنگ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

0

بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ منالی۔ لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے کنگ خان کو اس موقع پر دنیا بھر سے مبارکبادوں کے پیغامات موصول ہوئے۔

7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس

اداکار اکشے کمار نے شاہ رخ خان کے ساتھ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ 60 سال کے لگتے ہی نہیں، چہرے سے 40 اور سمجھ بوجھ سے 120 سال کے ہیں۔ انہوں نے شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنا قریبی دوست قرار دیا۔

شاہ رخ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد حسب روایت ممبئی میں ان کے گھر "منت” کے باہر جمع ہوئی، تاہم اس بار پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے باعث سڑکیں بند کر دیں۔ راستے بند ہونے پر کئی مداح ساحل کے راستے گھر کے قریب پہنچے اور وہیں شاہ رخ خان کی سالگرہ منائی۔

رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے معافی مانگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکام کے مشورے پر وہ اس بار بالکونی میں آکر مداحوں سے ملاقات نہیں کریں گے کیونکہ ہجوم پر قابو پانے کے مسائل کے پیش نظر حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

ہر سال شاہ رخ خان اپنی سالگرہ کے موقع پر بالکونی میں آکر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ان کے لیے ہاتھ ہلاتے اور بوسے دیتے ہیں، تاہم اس بار ان کے مداحوں کو اس روایتی منظر کا انتظار ہی رہ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.