Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

0

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں اور مستقبل میں بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی صوابی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ کے دوران سیکیورٹی صورت حال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات کی۔

نعمان علی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں، اور افواجِ پاکستان ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل قوم کے روشن مستقبل کی ضامن ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.