پاکستانی لڑاکا طیاروں کی آذربائیجان تک نان اسٹاپ فلائٹ، دوران پرواز ایندھن بھی بھرا گیا

پاکستانی لڑاکا طیاروں کی آذربائیجان تک نان اسٹاپ فلائٹ، دوران پرواز ایندھن بھی بھرا گیا

0

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے طیاروں نے ایک غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رکے پرواز مکمل کی، جس دوران فضا میں ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ (فضائی ایندھن کی فراہمی) کی شاندار مشق بھی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پیچیدہ عمل پاکستان ایئر فورس کے اپنے آئی ایل 78 ایریل ٹینکر کی مدد سے انتہائی مہارت کے ساتھ انجام دیا گیا، جس سے طیاروں کی طویل فاصلے تک پرواز کی صلاحیت اور فضائی عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور اظہار ہوا۔
پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ

پاکستان ایئر فورس کا دستہ، جس میں جدید جے ایف 17 تھنڈر بلاک III لڑاکا طیارے اور ماہر فضائی و زمینی عملہ شامل ہے، آذربائیجان پہنچ چکا ہے تاکہ دو طرفہ فضائی مشق “انڈس شیلڈ الفا” میں حصہ لے سکے۔

اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون، حکمت عملی میں ہم آہنگی اور مشترکہ صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ مشق میں جدید فضائی جنگی حربوں، مشترکہ مشن پلاننگ اور تیزی سے بدلتے فضائی حالات کے مطابق آپریشنل ردعمل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

یہ مشق دونوں ممالک کو جدید فضائی دفاعی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تجربات کے تبادلے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔

پاکستان ایئر فورس کی اس بین الاقوامی مشق میں شرکت نہ صرف علاقائی استحکام اور عالمی فوجی تعاون کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے بلکہ یہ اس کی مسلسل کوشش کا بھی ثبوت ہے کہ وہ جدید جنگی تقاضوں کے مطابق اپنی فضائی برتری برقرار رکھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.