کراچی: پاکستان کا پہلا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا۔
پاکستان کا پہلا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ، جسے ایچ ایس ون کہا جاتا ہے، چین سے خلا میں روانہ کیا گیا۔ سپارکو کے دفتر میں اس موقع پر سیٹلائٹ کے لانچ کے مناظر دکھائے گئے۔
جعلی خبروں اور غلط معلومات سے ہوشیار رہیں، آرمی چیف
سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلاب، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیش گوئی میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، یہ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کے تحت ایک اہم سنگ میل ہے۔ ایچ ایس ون انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گا۔
سپارکو کے مطابق یہ رواں سال خلا میں بھیجا جانے والا پاکستان کا تیسرا سیٹلائٹ ہے۔ اس سے قبل ای او ون اور کے ایس ون سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کیے جا چکے ہیں۔