Gas Leakage Web ad 1

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شمع جونیجو کے ذکر پر وضاحت پیش کر دی

0

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شمع جونیجو کے ذکر پر وضاحت پیش کر دی۔

Gas Leakage Web ad 2

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے پہلے طنزیہ انداز میں کہا کہ "بجلی کے کھمبے بھی لگے ہیں لیکن آپ کو صرف شمع نظر آتی ہے۔”

بعد ازاں انہوں نے وضاحت دی کہ اقوام متحدہ میں جانے والا وفد وزیرِ خارجہ کے دستخط سے روانہ ہوتا ہے اور اس وفد میں شمع جونیجو کا نام شامل نہیں تھا۔

نائب وزیراعظم کے مطابق دوسرا وفد وزیراعظم کے ساتھ ہوتا ہے، جس میں ان کا عملہ بھی شامل ہوتا ہے، اور شمع جونیجو اسی وفد کا حصہ تھیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.