Gas Leakage Web ad 1

فیفا نے فٹ بال ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کر دی

0

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال (فیفا) نے فٹ بال ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان دو درجے اوپر جبکہ بھارت ایک درجے نیچے چلا گیا ہے۔رینکنگ کی تازہ فہرست میں سپین نے ارجنٹینا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی نمبر ون ٹیم کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ سپین کے حصے میں یہ اعزاز گزشتہ 11 سالوں کے دوران پہلی مرتبہ آیا ہے۔اس سے قبل سپین دوسرے جبکہ ارجنٹیا پہلے نمبر پر تھا جو تنزلی کا شکار ہو کر اب تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔فہرست میں دوسری پوزیشن فرانس کی ہے جو پہلے تیسرے نمبر پر تھا۔فیفا کی رینکنگ میں انگلینڈ چوتھی، پرتگال پانچویں، برازیل چھٹی، نیدرلینڈز ساتویں، بیلجیئم آٹھویں، کوشیا نویں، جبکہ اٹلی دسویں پوزیشن پر ہیں۔

 

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.