Gas Leakage Web ad 1

ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر

0

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی زیر نگرانی توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت براؤن فیلڈ ریفائنری منصوبوں میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ممکن بنانے کے لیے پالیسی میں ترامیم کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق، توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی اور استحکام کو مدِنظر رکھتے ہوئے براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی میں ترمیم تجویز کی گئی ہے تاکہ پہلے سے موجود ریفائنری منصوبوں کو ازسرِنو فعال کیا جا سکے۔ اس ترمیمی اقدام کا مقصد نہ صرف ملکی توانائی ضروریات کو پورا کرنا ہے بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی بڑھانا ہے۔

نئی پالیسی میں ریفائنریز کو 7 سال تک ٹیکس پالیسی کے استحکام کی ضمانت دینے پر غور کیا جا رہا ہے، جس سے سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید سازگار بنایا جا سکے گا۔ متوقع ہے کہ ان اقدامات کے نتیجے میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ریفائنریز کے قیام اور موجودہ یونٹس کی اپ گریڈیشن کا عمل تیز تر ہوگا، جو معیاری ایندھن کی پیداوار میں مددگار ثابت ہو گا۔

اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ، غیر قانونی ڈیزل درآمدات اور سیلز ٹیکس نظام میں اصلاحات پر بھی غور کیا گیا۔ ان تمام امور پر ٹھوس اقدامات کے لیے حکمتِ عملی تیار کی جا رہی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے حکومت اور نجی شعبے کے مابین مؤثر رابطہ قائم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پالیسیوں پر عملدرآمد میں بہتری متوقع ہے۔ حکومت توانائی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مالی مراعات، قانونی اصلاحات اور مؤثر نگرانی کے لیے پرعزم ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، ان اقدامات سے توانائی کے شعبے میں دیرپا ترقی، معیشت میں استحکام اور صنعتی پیداوار میں بہتری آئے گی، جو ملکی ترقی کے لیے سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.