Gas Leakage Web ad 1

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

0

  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ مشرق وسطیٰ کے دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ صدر ٹرمپ کا دوسری بار صدر بننے کے بعد پہلا بین الاقوامی دورہ ہے جس کا آغاز انہوں نے سعودی عرب سے کیا ہے۔ دورے کے دوران امریکی صدر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

صدر ٹرمپ خلیج تعاون کونسل (GCC) کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور جی سی سی رہنماؤں سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں ایران کے جوہری پروگرام، غزہ میں جنگ بندی، تیل کی قیمتوں اور توانائی کی سیکیورٹی جیسے اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

سعودی ولی عہد کی جانب سے امریکی صدر کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.