Gas Leakage Web ad 1

مطالبات پورے ہونے کے بعد جوہری معاملے پر بات ہو سکتی ہے، محسن رضائی

0

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر کے پیغام کا لہجہ مکمل تبدیل ہوچکا ہے، یہ ایرانی عوام کی کامیابی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محسن رضائی کا امریکی نائب صدر کے خط سے متعلق اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایرانی مطالبات پورے ہونے کے بعد ہی جوہری معاملے پر بات ہو سکتی ہے، ایران کی جوہری پالیسی میں تبدیلی کا کوئی نیا فیصلہ نہیں ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران سفارت کاری کو سنجیدگی سے آگے بڑھا رہا ہے، قومی حقوق پر سمجھوتہ کسی صورت نہیں ہوسکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ جنگ کا مستقل خاتمہ ہونا چاہیے، دوبارہ کسی ملک کو ایران پر حملے کی جرات نہیں ہونی چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.