Gas Leakage Web ad 1

ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کیلئے اپنی شرائط پر عمل درآمد لازمی قرار دے دیا

0

امریکی رویے میں تبدیلی آئی ہے، ایران کا جے ڈی وینس کے خط پر مثبت ردعمل، سات شرائط پوری ہونے تک مذاکرات سے انکار کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی سیکیورٹی چیف محسن رضائی کا کہنا ہےکہ امریکی نائب صدرجےڈی وینس کا خط مثبت پیش رفت ہے،تاہم ابھی اس کا جواب نہیں دیا گیا،امریکا کے رویے اور لہجے میں واضح تبدیلی آئی ہے جبکہ جوہری پالیسی تبدیل کرنے پر اندرونی مشاورت جاری ہے، تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

محسن رضائی نےواضح کیاکہ ایران کی سات شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے اور نہ ہی آبنائے ہرمز کھولی جائےگی،انکا کہنا تھا کہ ایران امریکا کو اپنی شرائط تسلیم کرنے پر مجبور کردے گا، جنگ کا خاتمہ ایسے انداز میں چاہتے ہیں کہ مستقبل میں کوئی ملک ایران پر حملے کی جرات نہ کرے۔

ایرانی سیکیورٹی چیف کےمطابق چارملکی اجلاس نے مغربی ایشیا میں سیکیورٹی کے نئے علاقائی نظام کی بنیاد رکھ دی ہے،اجلاس میں چاروں ممالک نےاسرائیل کے خلاف مشترکہ مؤقف اپنایا جبکہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے کےممالک اپنےسیکیورٹی معاملات خود طے کریں گے،ایران کی شمولیت کے بغیر خطے میں کوئی سیکیورٹی نظام ممکن نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.