*ایران-امریکا ثالثی پر محتاط طور پر پرامید ہیں، امن کو سبوتاژ کرنے والے عناصر موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر*

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا پاکستان ایران-امریکا ثالثی پر محتاط طور پر پرامید ہے، امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے والے طاقتور عناصر ہمیشہ موجود ہیں۔
روئٹرز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا اگر مثبت پیشرفت نہ ہوتی تو فیلڈ مارشل دو بار ایران کیوں جاتے، سعودی عرب مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ حالات اور سیاسی قیادت کرے گی، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا فیصلہ تینوں ممالک کی قیادت کرے گی۔
انہوں نے کہا پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، یمن تنازع اندرونی معاملہ ہے، خیبرپختونخوا میں بڑے آپریشن نہیں بلکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز تیز کیے جائیں گے۔



