انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ختم ہو گئی آج سے گوشوارے جرمانہ کے ساتھ قبول کئے جائیں گے۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ تک ملک بھر میں 78 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کائے گئے جب کہ تاجر آسان ٹیکس سکیم میں 1945 انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تاہم وہ لوگ اس جرمانے سے بچ سکیں گے، جنہوں نے گوشوارہ جمع کرانے کی تاریخ میں پہلی سے توسیع کی درخواست دی ہو گی۔
ایف بی آر کے حکام کےمطابق تاجر آسان ٹیکس سکیم کے تحت 19 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔ اکتوبر میں 1013 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا جب کہ اکتوبر میں ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ایک ہزار 132 ارب روپے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر میں 430 ارب روپے انکم ٹیکس اور425 ارب روپے سیلز ٹیکس جمع ہوا،اس کے علاوہ 80 ارب روپے فیڈرل ایکسائز اور 118 ارب روپے کسٹم ڈیوٹی جمع ہوئی۔
جولائی تا اکتوبر کے دوران 4099 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا، جو ہدف سے 86 ارب روپے کم ہے۔ اس مدت کے دوران ٹیکس جمع کرنے کا ہدف4185 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔



