Gas Leakage Web ad 1

امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دے دیا

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر جلد دوبارہ حملے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ممکنہ طور پر ایران کے خلاف مزید کارروائی کرسکتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملے کے امکان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کو بری طرح نشانہ بنا چکا ہے اور ممکن ہے کہ مزید کارروائی بھی کی جائے۔
بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ
امریکی وسط مدتی انتخابات کے دوران ووٹرز پر جنگ کے اثرات سے متعلق سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایک لحاظ سے لوگ اس بات کو پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ وہی کچھ کررہے ہیں جو ان کے بقول دوسرے صدور کو کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب ممکن ہے کہ لوگ اس اقدام کو پسند نہ کریں۔ اس کی ایک قیمت چکانا پڑتی ہے، جس کا انہیں یہ قدم اٹھاتے ہی اندازہ تھا، تاہم امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کررہا اور تنازع کے حوالے سے جلد کچھ نہ کچھ ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا فوجی اور مالی اعتبار سے ایران کے خلاف بہت اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔

بعد ازاں امریکی صدر نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکا کے وسط مدتی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتوں میں اضافہ کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل کی مقدار فروری میں تنازع شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے، اسی لیے ایران حملوں اور بارودی سرنگوں کے جھوٹے واقعات گھڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر نئے حملوں کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا اور اسرائیل نے انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے، جبکہ دونوں ممالک کی افواج نے ممکنہ حملوں کی مشقیں بھی تیز کردی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ اہداف میں ایران کی توانائی تنصیبات، جوہری مراکز، میزائلوں کے ذخائر اور ڈرونز کے ذخائر شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.