وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایت، پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارتی حجم 13 ملین ڈالر سے بڑھا کر 20 کروڑ ڈالر تک لے جانے کا اعلان بھی کردیا گیا۔

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان اقتصادی تعلقات کے نئے دور کے آغاز کے سلسلے میں پاکستان مالدیپ بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
راولپنڈی میں سری لنکا نے تاریخ رقم کردی، 430 رنز کا ہدف حاصل کرکے انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست، ہیری بروک کی ڈبل سنچری رائیگاں
وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان میری ٹائم شپنگ کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستانی کمپنیوں کو مالدیپ میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ تعلیم، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



