کراچی میں بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن نیٹ ورک کے جال میں پھنسی 13 سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
وزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردی
این سی سی آئی اے کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر ڈارک ویب سے منسلک ایک گروہ کی جانب سے مختلف ٹاسک دیے جا رہے تھے۔ اس سلسلے میں پہلے ٹاسک کے دوران بچی سے بلی کو زہر دے کر ہلاک کروایا گیا، جبکہ دوسرے ٹاسک میں اسے خود کو شدید نقصان پہنچانے کا حکم دیا گیا۔

تاہم، دوسرا ٹاسک مکمل ہونے سے پہلے ہی این سی سی آئی اے کی ٹیم بچی تک پہنچ گئی اور اسے بچالیا۔ حکام کے مطابق بچی کے والدین اس کی آن لائن سرگرمیوں سے مکمل طور پر لاعلم تھے۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ بچی سے رابطہ کرنے والے اکاؤنٹس کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ اس پہلو کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا مذکورہ گروہ پاکستان میں دیگر بچوں کو بھی اپنے نیٹ ورک کا نشانہ بنا رہا تھا۔



