Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ

0

بلوچستان کے شہر دالبندین اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Gas Leakage Web ad 2

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دالبندین میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15 کلومیٹر مشرق میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 53 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
وزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردی
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی اور لوگ اپنی جانوں کے تحفظ کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.