Gas Leakage Web ad 1

27 ستمبر کا لانگ مارچ عمران خان کے سوا کوئی ملتوی نہیں کرسکتا: علامہ راجہ ناصر عباس

0

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں واضح کیا کہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ بانی پی ٹی آئی کے سوا کوئی ملتوی نہیں کر سکتا، انہوں نے بتایا کہ ملاقات محسن نقوی کی درخواست پر ہوئی اور پاکستان کے مسائل پر بات کرنے اور انہیں حل کرنے کے لیے ہر وقت حاضر ہیں، دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات کی، محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں 27 ستمبر کے احتجاج کی کال سے متعلق مشاورت کی گئی، ترجمان اپوزیشن اتحاد اخونزادہ حسین یوسفزئی نے بتایا کہ ملاقات میں جمہوری جدوجہد کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.