Gas Leakage Web ad 1

امریکا اور متحدہ عرب امارات نے ملٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹاسک فورس کا اعلان کر دیا

0

دبئی: امریکا اور متحدہ عرب امارات نے ملٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اماراتی حکام کے مطابق ابوظبی میں امریکی اور اماراتی ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس قائم کی جائے گی، جس میں دونوں ممالک کے 20 ماہرین شامل ہوں گے۔
حکومت نے عدالتی فیصلے کے ساتھ عمران خان کی صحت کے ساتھ بھی کھلواڑ کیا: شفیع جان
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کا نام ’ٹیلون سائنپس‘ رکھا گیا ہے، جو آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں کام کرے گی۔

اماراتی حکام کے مطابق ٹاسک فورس کی توجہ انٹیلیجنس معاونت اور اہم تنصیبات کے تحفظ پر ہوگی، جبکہ علاقائی سکیورٹی کی نگرانی بھی اس کی ترجیحات میں شامل ہوگی۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس جلد ہی اپنا کام شروع کردے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.