پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی مریم محمود کا نام برطانوی کلب ریکسیم اے ایف سی کے انٹرنیشنل آنر بورڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ریکسیم ایف سی نے مریم محمود کو انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر اعزاز سے نوازا ہے۔ مریم محمود ریکسیم ایف سی ویمنز کے انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر جگہ بنانے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔
مڈ ٹرم الیکشنز میں ری پبلکنز کو شکست ہوئی تو ڈیموکریٹس مواخذہ کریں گے، صدر ٹرمپ کو خدشہ
کلب کے آنر بورڈ پر پاکستان مینز ٹیم کے کھلاڑی عمر نواز کا نام بھی شامل ہے۔
مریم محمود کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر اپنا نام دیکھ کر انہیں بہت خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔ پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کا سفر ان کے لیے ناقابل یقین رہا ہے اور کلب کے لیجنڈز کے ساتھ انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر اپنا نام دیکھنا بھی ان کے لیے ایک غیر معمولی احساس ہے۔
مریم محمود نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ پاکستان کے لیے ڈیبیو اور مداحوں کی بھرپور حمایت ان کے لیے ناقابل یقین تجربہ تھا۔ آئیوری کوسٹ میں پاکستان کی جانب سے تین میچز کھیلنا بھی ایک یادگار تجربہ رہا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ متاثر کرنا ان کا ذاتی مقصد ہے۔ بچپن میں ان کے پاس کوئی خاتون رول ماڈل نہیں تھی، اس لیے انہیں خوشی ہے کہ وہ نوجوان لڑکیوں کے لیے وہ کردار ادا کر سکیں۔