انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کا سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
جو روٹ نے ہیڈنگلے میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپر کے علاوہ سب سے زیادہ کیچز لینے والے فیلڈر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
مڈ ٹرم الیکشنز میں ری پبلکنز کو شکست ہوئی تو ڈیموکریٹس مواخذہ کریں گے، صدر ٹرمپ کو خدشہ
جو روٹ نے آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز لینے کا ریکارڈ قائم کردیا۔
روٹ نے جمعے کو ہیڈنگلے میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران جوفرا آرچر کی گیند پر اذان اویس کا تیز رفتار کیچ لیگ سلپ میں پکڑ کر اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ جو روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فیلڈر 219واں کیچ تھا، جبکہ اسٹیو اسمتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 218 کیچز پکڑے ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
238 رنز کے خسارے سے پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا، تاہم دوسری اننگز میں بھی پاکستانی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی۔
پاکستان کی پوری ٹیم 38ویں اوور میں 135 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور اسے انگلینڈ کے ہاتھوں اننگز اور 103 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔