Gas Leakage Web ad 1

عدالت کا فیصلہ میرٹ پر ہے، اس پر حکومت کا کیا اعتراض ہے؟ شفیع جان

0

کراچی: خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پر عدالت نے فیصلہ دیا ہے، اس پر حکومت کو کیا اعتراض ہے؟

Gas Leakage Web ad 2

شفیع جان نے کہا کہ یہ آزاد عدلیہ اور آزاد ججز کا انصاف پر مبنی فیصلہ ہے، ہم نے عدالت کو جو یقین دہانی کرائی ہے اس کا پاس رکھیں گے۔ عدالت سے میرٹ پر فیصلہ آیا ہے تو اس پر حکومت کا کیا اعتراض ہے؟
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
شفیع جان نے کہا کہ جس میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر فیصلہ آیا، اس میں ہمارا کوئی ان پٹ نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک 27 ستمبر کے احتجاج کی کال برقرار ہے، اب ہماری قیادت سر جوڑ کر بیٹھے گی، اتحادیوں سے مشاورت ہوگی اور پھر آئندہ کا لائحہ عمل عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو اگلی سماعت تک شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا جائے اور اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.