عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کے بعد تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 72 سینٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 89.63 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب ہیں، خواجہ آصف
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی 71 سینٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 83.91 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دونوں اہم بینچ مارک منگل کے روز بھی ایک ڈالر سے زائد اضافے کے ساتھ بند ہوئے، جو 31 جولائی کے بعد ان کی بلند ترین اختتامی سطح تھی۔
تیل کی قیمتوں میں اضافہ پیر کے روز تقریباً 5 فیصد اضافے کے بعد بھی جاری رہا۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی توقعات کمزور پڑ رہی ہیں۔
اگرچہ صنعتی اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔