Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ کے امن منصوبے کے اعلان کے باوجود اسرائیلی حملوں میں تیزی، 18 فلسطینی شہید

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد میں پیش رفت کے اعلان کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسرائیلی فوج نے حالیہ بمباری میں بچوں سمیت مزید 18 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
ابوظبی ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 گولڈ میڈل جیت لیے
جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، جن کے نتیجے میں 5 لبنانی فوجی زخمی ہوگئے۔

غزہ میں 136 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ملبے سے ایک ہی خاندان کے 112 شہدا کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

گزشتہ تین روز کے دوران شہدا کی تعداد 28 ہوگئی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی، خان یونس، دیر البلح اور جبالیہ میں گھروں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، جبکہ اس دوران طبی مراکز اور ادویات کے گوداموں پر بھی حملے کیے گئے۔

اس کے علاوہ غزہ کی وزارت صحت نے اسپتالوں پر ہونے والے حملوں کو جنگی جرم قرار دے دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.