ابوظبی ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ اور ایک برانز میڈل اپنے نام کر لیے۔
ابوظبی میں جاری ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ کی ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان نے پہلی مرتبہ شرکت کی اور اپنے پہلے ہی ایونٹ میں 2 گولڈ میڈلز جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
پاکستان میں آبی ذخائر کی صورتحال بہتر، بڑے ڈیم 72 فیصد تک بھرگئے
ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں سابق ایشین چیمپئن ابو ہریرہ اور محمد عمار نے ماسٹرز کیٹیگری کے ڈیو اور ڈیو شو ایونٹس میں گولڈ میڈلز حاصل کیے۔
اس کے علاوہ محمد یوسف اور محمد عمر نے انڈر 21 ڈیو کیٹیگری میں برانز میڈل اپنے نام کیا۔ دونوں کھلاڑی آج انڈر 21 ڈیو شو کیٹیگری میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان جوجِٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے گولڈ اور برانز میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کو مبارک باد پیش کی۔