پاکستان ریلویز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریلوے کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔
ریلویز پولیس کے مطابق کراچی میں کیے گئے آپریشن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ ریلوے پٹریاں اور تقریباً 32 ٹن ریلوے مٹیریل برآمد کیا گیا ہے۔
ابوظبی ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 گولڈ میڈل جیت لیے
پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے آپریشن کے دوران ریلوے پٹریاں چوری کرنے والے 4 ملزمان کو پٹریاں کاٹنے والے آلات سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آئی جی پاکستان ریلویز پولیس نے کہا ہے کہ ریلوے مٹیریل کی چوری اور قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا۔