Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مجوزہ حملے روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 ڈالر سے زائد فی بیرل تک گر گئیں۔
محسن نقوی طاقتور ترین وزیر ہیں، کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں: خواجہ آصف
برینٹ خام تیل کی قیمت 4.08 ڈالر کی کمی کے بعد 83.85 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی 4.01 ڈالر سستا ہونے کے بعد 80.66 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملے شروع کیے جانے اور تہران کی فورسز کی جانب سے عمان کے قریب متعدد آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد دونوں بینچ مارک خام تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.