Gas Leakage Web ad 1

شاہین آفریدی لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آگئے

0

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ذاتی وجوہات کے باعث لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

شاہین آفریدی کا ایونٹ کے دوران اپنی ٹیم کینڈی رائلز کے ساتھ 19 جولائی کو ہونے والے میچ میں شامل نہ کیے جانے پر اختلاف بھی ہوا تھا۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلےکے انتخابات: مسلم ليگ ن 13 اور پیپلزپارٹی 5 حلقوں پر کامیاب
کولمبو کیپٹلز کے خلاف میچ میں انہیں امپیکٹ پلیئر کے طور پر کھلانے کا کہا گیا، تاہم آفیشل ٹیم شیٹ میں ان کا نام شامل نہیں تھا، جس پر شاہین آفریدی نے ناراضی کا اظہار کیا۔

کینڈی رائلز انتظامیہ نے اس معاملے پر شاہین آفریدی سے معذرت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اینالسٹ کی غلطی کے باعث ان کا نام فہرست میں شامل نہیں ہوسکا تھا۔

انتظامیہ کی جانب سے معذرت کے بعد شاہین آفریدی بقیہ میچز میں شریک ہوئے، انہوں نے لیگ کے 6 میچز میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کینڈی رائلز لنکا پریمیئر لیگ کے پلے آف مرحلے میں پہنچتی ہے تو شاہین آفریدی دوبارہ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.