Gas Leakage Web ad 1

سوات: کبل خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی، حملے کا مقدمہ درج

0

ریسکیو ترجمان کے مطابق کبل خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل مکرم خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ مکرم خان زخمی ہونے کے بعد سیدو شریف ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ خودکش تھا، جبکہ جائے وقوعہ سے حملہ آور کا سر بھی برآمد ہوا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت اور استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لے رہا ہے، جبکہ ممکنہ سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ سعودی عرب، ٰ یو اے ای اور قطر کی درخواست پر منسوخ کیا: ٹرمپ
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد حملہ آور کے افغان شہری ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہیں، تاہم حتمی تصدیق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کی جائے گی۔

ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے کہا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب سوات دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں کبل میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔

پولیس ٹریننگ اسکول سوات میں منعقدہ تقریب میں شہداء کو سلامی پیش کی گئی، جبکہ نماز جنازہ میں اعلیٰ پولیس حکام، سول انتظامیہ، پاک فوج کے افسران، صوبائی وزیر اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے اے ایس آئی ہاشم خان سمیت پانچوں شہداء کو سلامی پیش کی، ان کی میتوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور ملکی سلامتی کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں، جہاں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.