اسلام آباد: ملک بھر میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پاکستان کے آبی ذخائر کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
محسن نقوی طاقتور ترین وزیر ہیں، کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں: خواجہ آصف
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے بڑے ڈیم اپنی مجموعی گنجائش کے 72 فیصد تک بھر چکے ہیں، جبکہ دریائے سندھ کے آبی نظام میں پانی کی آمد میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور پانی کی آمد اخراج کے مقابلے میں کہیں زیادہ رہی ہے۔
اس پیشرفت کے بعد پاکستان کے بڑے آبی ذخائر میں محفوظ پانی کی مجموعی مقدار 9.466 ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) تک پہنچ گئی ہے، جو ملک کی مجموعی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 13.149 ملین ایکڑ فٹ کا 72 فیصد بنتی ہے۔