امریکی صدر کے بورڈ آف پیس نے غزہ میں جنگ کے خاتمے، پائیدار امن اور تعمیرِ نو کے لیے "روڈ میپ 2026” جاری کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت تیار کیے گئے 15 نکاتی فریم ورک کا مقصد غزہ میں جنگ بندی، مؤثر حکمرانی اور تعمیرِ نو کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ منصوبہ "ایک اختیار، ایک قانون اور ایک اسلحہ” کے اصول پر مبنی ہے
روڈ میپ کے تحت مکمل جنگ بندی، اسرائیلی افواج کے مرحلہ وار انخلاء، فلسطینی قیادت میں تعمیرِ نو، حماس کی جانب سے اقتدار اور اسلحے سے دستبرداری، بین الاقوامی نگرانی کے نظام کا قیام اور عبوری بین الاقوامی سیکیورٹی فورس کی تعیناتی شامل ہے۔ اس کے ساتھ غزہ کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی بھی منصوبے کا اہم حصہ ہے۔
پاکستان نے غزہ امن منصوبے پر مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تمام متعلقہ فریق اپنے وعدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔
بورڈ آف پیس کے مطابق یہ روڈ میپ ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ عمل راستہ فراہم کرنے کی کوشش ہے، تاہم اس پر عملدرآمد تمام متعلقہ فریقوں کے تعاون اور اتفاقِ رائے سے مشروط ہوگا۔