Gas Leakage Web ad 1

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے نئی شرط عائد

0

امریکا نے امیگریشن قوانین مزید سخت کرتے ہوئے ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت بعض ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزا حاصل کرنے کے لیے 20 ہزار ڈالر تک کا ضمانتی بانڈ جمع کروانا پڑ سکتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئی پالیسی کاروباری اور سیاحتی مقاصد کے لیے جاری کیے جانے والے بی ون اور بی ٹو ویزوں پر لاگو ہوگی، جبکہ امریکی حکام ویزا جاری کرنے کی شرط کے طور پر درخواست گزار سے ضمانتی رقم طلب کرنے کے مجاز ہوں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 2025 میں شروع کیے گئے پائلٹ پروگرام کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ ویزا بانڈ نظام ویزا قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے میں مؤثر ثابت ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پائلٹ پروگرام میں بانڈ کی رقم 5 ہزار، 10 ہزار یا 15 ہزار ڈالر مقرر تھی، تاہم نئے قانون کے تحت 5 ہزار ڈالر کا آپشن ختم کر دیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ بانڈ کی رقم بڑھا کر 20 ہزار ڈالر کر دی گئی ہے۔

نیا قانون 3 اگست کو فیڈرل رجسٹر میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل ہوگا۔ پروگرام میں شامل 50 ممالک میں سے تقریباً 30 افریقی ممالک ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایسے افراد کی تعداد کم کرنا ہے جو ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر امریکا میں قیام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ حالیہ برسوں میں امریکا نے امیگریشن قوانین مزید سخت کیے ہیں، جن میں بعض ویزوں پر اضافی فیسیں اور درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ بھی شامل ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.