ایران کے خلاف جنگی حکمت عملی کے معاملے پر امریکی فوجی قیادت میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کے حامی ہیں، جو ان کے مطابق دو ہفتوں تک جاری رہ سکتے ہیں۔
بیرون ملک سے بھکاریوں کی بے دخلی کے واقعات میں 75 فیصد کمی ریکارڈ: ایف آئی اے
دوسری جانب جنرل کین اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا مؤقف ہے کہ فضائی دفاعی نظام کے ذخائر کو محفوظ رکھا جائے، جس کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کو کس حد تک وسعت دی جائے۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے حملوں کے بعد سخت ردعمل کا عندیہ دیا تھا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے اردن میں واقع امریکی فوجی اڈے پر اچانک میزائل حملے کیے، تاہم امریکی فوج نے چند ہی منٹوں میں ایران سے داغے گئے میزائلوں کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔