برلن میں وین ہجوم پر چڑھ گئی، ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک وین ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تقریباً 16 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برلن کے ٹیئرگارٹن پارک میں ایک تقریب جاری تھی جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ اسی دوران ایک سفید رنگ کی وین نے ہجوم کو ٹکر مار دی۔
واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ امدادی کارروائیوں میں ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی لی گئی۔
حکام کے مطابق مشتبہ ڈرائیور کی شناخت کر لی گئی ہے، تاہم تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔