Gas Leakage Web ad 1

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری پروگرام کے معاہدے کی منظوری دے دی، امریکی اخبار

0

واشنگٹن: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری پروگرام سے متعلق ایک اہم معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کو توانائی کے شعبے میں جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان جوہری تعاون کے ایک نئے مرحلے کا آغاز متوقع ہے۔
امریکا: طاقت کے ایوانوں میں خاموش مگر خطرناک بحران سر اٹھانے لگا
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اس جوہری تعاون کے معاہدے کی مدت 30 سال ہوگی، جبکہ اس کی مجموعی مالیت کئی ارب ڈالر ہونے کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں مستقبل میں سعودی عرب میں یورینیم افزودگی کے امکانات بھی پیدا ہو سکتے ہیں، جسے خطے میں جوہری تعاون کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ سعودی عرب ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوگا اور اس حوالے سے تمام رکاوٹوں کا حل نکال لیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.