Gas Leakage Web ad 1

پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری

0

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر سے اب تک 36 ہزار 545 افغان شہریوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ اس وقت 504 افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

وزارت خزانہ کا رواں مالی سال کیلئے کفایت شعاری اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری

ترجمان نے بتایا کہ ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 14 ہزار 614 مرد، 7 ہزار 234 خواتین اور 14 ہزار 697 بچے شامل ہیں۔ ان افراد میں 11 ہزار 124 رہائشی ثبوت رکھنے والے، 11 ہزار 137 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 14 ہزار 284 غیر قانونی مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تاکہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.