Gas Leakage Web ad 1

‘اسلحے میں کمی کا خدشہ’؛ امریکی آرمی چیف کا ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ

0

امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو ایران کے ساتھ جاری جنگ میں کشیدگی کم کرنے اور تنازع ختم کرنے کے لیے راستہ تلاش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ کے مطابق جنرل ڈین کین نے نجی ملاقاتوں میں اپنے تحفظات اعلیٰ حکام کے سامنے رکھے، جن میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنرل ڈین کین اور دیگر حکام کا خیال ہے کہ صرف فضائی طاقت کے ذریعے ایران کو امریکی مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کرنا مشکل ہوگا۔ ان کے مطابق مزید فوجی کارروائی محدود نتائج دے سکتی ہے اور اس سے ایران کی جانب سے بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیجنے سے گریز کرنا چاہتے ہیں، تاہم انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ فضائی حملوں سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے کی صورت میں امریکا کو مزید فوجی اقدامات کرنا پڑ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنرل ڈین کین اور دیگر اعلیٰ حکام جولائی کے آخر میں ایران کے خلاف مزید بڑے فوجی آپریشن کے حوالے سے بھی تحفظات رکھتے تھے۔ خدشات میں ایران کی جانب سے امریکی اتحادی ممالک اور خطے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے جانے کا امکان بھی شامل تھا۔

خلیجی ممالک نے بھی ممکنہ ایرانی جوابی کارروائی کے خطرے سے امریکا کو آگاہ کیا تھا، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے مجوزہ آپریشن مؤخر کردیا۔

امریکی ہتھیاروں کے ذخائر سے متعلق بھی تشویش بڑھ رہی ہے۔ طویل جنگ کی صورت میں امریکا کو فضائی دفاع کے لیے استعمال ہونے والے انٹرسیپٹر میزائلوں اور دیگر جدید ہتھیاروں کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے، جس سے طویل عرصے تک جنگ جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

جنرل ڈین کین نے صدر ٹرمپ کو مزید فوجی کارروائی کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ حکم ملنے کی صورت میں امریکی فوج ایران کو شدید نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

موجودہ صورتحال میں امریکی انتظامیہ ایسے ممکنہ حل کی تلاش میں ہے جسے صدر ٹرمپ سیاسی کامیابی کے طور پر پیش کرسکیں اور ساتھ ہی سفارتی مذاکرات کا راستہ بھی کھلا رہے۔ اس سلسلے میں ایسے معاہدے پر بھی غور کیا جارہا ہے جس کے ذریعے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار ہوسکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.