Gas Leakage Web ad 1

امریکا نے سوئٹزرلینڈ مذاکرات کے نتیجے میں ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندی عارضی طور پر اٹھا لی

0

امریکا نے ایران کے لیے ایک جنرل لائسنس جاری کرتے ہوئے ایرانی خام تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار، فروخت اور ترسیل پر عائد بعض پابندیوں میں عارضی نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی وزیرِ خزانہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل شعبے پر عائد پابندیاں عارضی طور پر نرم کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ، انسانی سمگلنگ کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق جاری کیے گئے لائسنس کے تحت ایران کو خام تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار اور ترسیل کی اجازت حاصل ہوگی۔ اس اجازت کی مدت 21 اگست 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ نے مزید بتایا کہ لائسنس کے تحت ایرانی خام تیل، پیٹروکیمیکل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی امریکا میں درآمد کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ماضی میں ایران کی تیل کی فروخت پر مختلف پابندیاں عائد کر رکھی تھیں، جن کے باعث ایران کی برآمدات اور آمدنی متاثر ہوئی تھی۔

چند روز قبل رائٹرز نے ایک سینئر ایرانی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ مجوزہ معاہدے کے تحت امریکا ایرانی تیل پر عائد پابندیوں میں محدود مدت کے لیے نرمی کرے گا، جس سے ایران کو تیل فروخت کرنے اور اس کی آمدنی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ رپورٹ کے مطابق حتمی معاہدے تک امریکا ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں بھی عائد نہیں کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.