Gas Leakage Web ad 1

امریکا کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر

0

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال کے ذریعے ممکن نہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

اپنے ایک بیان میں امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ایران نے کبھی دھمکیوں کے تحت مذاکرات نہیں کیے اور نہ ہی وہ دباؤ کے سامنے جھکے گا۔

ٹرمپ اور انکے خاندان نے جنوری 2025 سے اپنے کرپٹو منصوبوں سے 2.3 ارب ڈالر کمائے

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ دیرپا اور مؤثر معاہدہ صرف باہمی احترام اور سنجیدہ سفارتی عمل کے ذریعے ممکن ہے، جبکہ دھمکیوں اور طاقت کے استعمال سے ایسے نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جنگ ایران کے مفاد میں نہیں، تاہم دھمکیوں کے ذریعے ایران کو جھکنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن یہ خواب دیکھ رہا ہے کہ ایران بیرونی جارحیت کے سامنے سر تسلیم خم کر دے، لیکن ایرانی قوم ایسے دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.