Gas Leakage Web ad 1

پوپ لیو نے امریکی اسرائیلی حملوں کے خلاف منصفانہ اور منطقی مؤقف اپنایا: ایرانی صدر

0

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پوپ لیو نے حملوں کے خلاف منصفانہ اور منطقی مؤقف اختیار کیا، اور یہ حملے جھوٹے بہانوں کے تحت کیے گئے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اور اسرائیلی کارروائیاں ایسے وقت میں ہوئیں جب مذاکرات جاری تھے، جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیانات خطرناک اور شرمناک ہیں اور طاقت کے غلط تصور اور جارحانہ رویے کی عکاسی کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر انسانی حقوق کے فروغ کا عزم

ایرانی صدر کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیاں نہ صرف ایران بلکہ عالمی قوانین کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والے بحران کی ذمہ داری امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر عائد ہوتی ہے، اور اس صورتحال سے عالمی توانائی منڈیوں اور سپلائی چینز میں شدید عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو ایک سال کے دوران دو مرتبہ غیر قانونی حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔ ان حملوں میں بڑی تعداد میں شہری، خصوصاً خواتین اور بچے، جاں بحق ہوئے اور بنیادی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔

ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ بحران کی اصل وجہ اسرائیل اور امریکہ کی فوجی کارروائیاں ہیں، جبکہ ایران کی تیل، گیس اور پیٹروکیمیکل تنصیبات پر حملوں سے عالمی توانائی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشیدگی ختم ہو جائے تو ایران آبنائے ہرمز کو معمول پر لانے کے لیے تیار ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.