آسٹریلیا نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) پر باضابطہ پابندی عائد کر دی ہے۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے پاکستان بھر میں ہونے والے پرتشدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہی ہے، اسی بنیاد پر اس پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے گندم کی فراہمی کیلئے پاسکو کو خط لکھ دیا
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف عالمی سطح پر اپنے عزم پر قائم ہے اور ایسے گروہوں کے خلاف اقدامات جاری رکھے گا جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بنتے ہیں۔