Gas Leakage Web ad 1

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے گندم کی فراہمی کیلئے پاسکو کو خط لکھ دیا

0

پشاور میں محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کو خط لکھ کر صوبے کیلئے گندم کی فوری فراہمی کی درخواست کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مالی سال 2025-26 کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم کی پہلی قسط جاری کی جائے اور منظور شدہ ٹھیکیداروں کو گندم کی ترسیل بلا تعطل یقینی بنائی جائے۔ محکمہ خوراک کے مطابق سال 2024 میں کاٹی گئی گندم کی فراہمی کیلئے پہلے ہی پیشگی ادائیگی کی جا چکی ہے، اس لیے پنجاب سے گندم کی ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آنے دی جائے۔

وفاقی حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گندم کی بروقت ترسیل کیلئے ٹرانسپورٹ کنٹریکٹرز کو مکمل سہولت فراہم کی جائے۔ مختلف اضلاع کیلئے کوٹے بھی واضح کیے گئے ہیں، جن کے مطابق مالاکنڈ درگئی کیلئے 4500 میٹرک ٹن، لوئر دیر کیلئے 7500 میٹرک ٹن، اپر دیر کیلئے 500 میٹرک ٹن، سوات کیلئے 3500 میٹرک ٹن، بونیر کیلئے 5000 میٹرک ٹن، مانسہرہ کیلئے 3000 میٹرک ٹن اور بٹگرام کیلئے 1000 میٹرک ٹن گندم مختص کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ گندم کی ترسیل پنجاب کے مختلف مراکز جیسے بورے والا، خانیوال، اوکاڑہ، ساہیوال اور ملتان سے کی جائے گی تاکہ صوبے میں آٹے کی فراہمی مستحکم رہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پنجاب سے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی ترسیل میں مشکلات کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ رپورٹ ہو رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.