برطانیہ میں ایمبولینس گاڑیاں جلانے کا واقعہ، تین افراد پر فردِ جرم عائد
لندن میں یہودی فلاحی ادارے کی چار ایمبولینس گاڑیوں کو آگ لگانے کے واقعے میں تین افراد پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تئیس مارچ کو پیش آیا تھا جب ملزمان نے ایمبولینس گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا۔ گرفتار افراد میں بیس سالہ حمزہ اقبال، انیس سالہ ریحان خان اور ایک سترہ سالہ نوجوان شامل ہے، اور تینوں برٹش پاکستانی دوہری شہریت رکھتے ہیں۔
میٹروپولیٹن پولیس اور انسدادِ دہشت گردی یونٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو لندن کے علاقوں لیٹن اور والتھم اسٹو میں واقع گھروں سے گرفتار کیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔