Gas Leakage Web ad 1

شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں سپردخاک

0

(سپیشل کراسپنڈنٹ): ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین روضہ حضرت امام رضاؑ کے احاطے میں کی گئی، جبکہ نمازِ جنازہ ان کے بڑے صاحبزادے آیت اللہ سید مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی۔

شہید سپریم لیڈر کو آخری الوداع کہنے کے لیے مشہد کی سڑکوں پر لاکھوں افراد جمع ہوئے اور شہر سوگواروں سے بھر گیا۔

ہنہ اوڑک دہشتگرد حملہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی دھرنے کے شرکا سے ملاقات، یقین دہانی پر احتجاج ختم

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین اور نمازِ جنازہ کی چھ روزہ تقریبات تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں منعقد ہوئیں، جن میں تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی اجتماع آج حرم حضرت معصومہؑ میں منعقد ہوگا، جہاں نمازِ مغرب و عشاء کے بعد آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی نجف سے ایران کے شہر مشہد منتقل کیا گیا تھا، جہاں ایرانی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے جسدِ خاکی لانے والے طیارے کو حفاظتی حصار میں لے کر مشہد ایئرپورٹ تک پہنچایا۔

اس سے قبل آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت کو کربلا میں حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ کے روضوں پر بھی لے جایا گیا، جہاں نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ گورنر آفس کے مطابق جلوسِ جنازہ میں 70 لاکھ سے زائد سوگواروں نے شرکت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.