دبئی پولیس نے رمضان میں آن لائن بھیک اور جعلی عطیات سے خبردار کیا ہے۔
حکام کے مطابق کچھ پیشہ ور گداگر اور نوسرباز سوشل میڈیا اور ویب سائٹس کے ذریعے لوگوں کے جذبۂ سخاوت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ زکوٰۃ اور عطیات صرف سرکاری منظور شدہ فلاحی اداروں کے ذریعے دیں اور کسی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع حکام کو دیں۔
سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات سماعت
پولیس نے بتایا کہ آن لائن بھیک مانگنے والوں کو تین ماہ قید اور 10 ہزار درہم جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے، اور غیر قانونی چندہ مہمات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا یا غیر مصدقہ ویب سائٹس پر گردش کرنے والی عطیات کی اپیلوں پر توجہ نہ دیں۔